Thursday, November 22, 2018

مشرقی ترکستان میں غیرسرکاری حج کرنے پر پھانسی کی سزا (ریڈیو فری ایشیا )


تزئین حسن 

مقبوضہ مشرقی ترکستان  (سنکیانگ) اطلاعات کے مطابق سماجی کاموں کے لئے معروف اوئیغور بزنس مین عبد الغفار عبد الرسول کو غیر سرکار حج کرنے کے جرم میں پھانسی کی سزا سنا دی گئی ہے -  انکی بیگم طویل عرصے سے حکومتی حراست میں ہیں  شبہ کیا جا  شاید حراست کے دوران انکی موت واقع ہو گئی ہےاور بیٹا ترکی سے تعلیم حاصل کرنے کے بعد ٢٠١٧ میں وطن لوٹنے پر غائب ہو گیا جسکا اب تک کوئی پتا نہیں- 

انکے بھائی عبد الستار کے مطابق یہ سزا انہیں اس لئے دی گئی ہے کہ وہ سرکاری رجسٹرڈ حج سروس استعمال کرنے کے بجائے اپنے طور پر حج کے لئے چلے گئے تھے- بھائی کا یہ بھی کہنا ہے کہ رسول کو مقدمے کے دوران کوئی وکیل فراہم نہیں کیا گیا- اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے چارٹر کے علاوہ چینی قوانین میں بھی بغیر فرد جرم اورمقدمہ کے بعد پھانسی کی سزا غیر قانونی ہے-

ریڈیو فری ایشیا کے مطابق قازقستان  کی سرحد سے متصل سنکیانگ کے الی  پریفیکچر کے حکام سے سرکاری مؤقف جاننے کے لئے رابطہ کیا گیا تو فون رکھ دیا گیا-  

یاد رہے جن کیمپس کو چین اصلاحی مراکز کا نام دیتا ہے وہاں سے بڑے پیمانے پر ضعیف افراد کی اموات کی  اطلاعات اب منظر عام پر آنے لگی ہیں- اسکے علاوہ کیمپ سے  چھوٹنے والے قازقستان کے  شہری عمر بیکالی کا کہنا ہے کہ ٹورچر اور  جنسی زیادتی بھی کیمپوں میں عام  ہے- (ائیپوک ٹائمز) 

No comments:

Post a Comment