Tuesday, November 13, 2018

اوئیغور عورتوں کے غیر چینی شوہروں کو انہیں طلاق دینے پر مجبور کیا جا رہا ہے


اوئیغور عورتوں کے غیر چینی شوہروں کو انہیں طلاق دینے پر مجبور کیا جا رہا ہے-  غلام دستگیر نامی پاکستانی کو جو اپنی اوئیغور بیوی کو چھڑانے کاشغر گیا تھا گرفتار کر لیا گیا ہے- اب اسکا موبائل بلاک کا میسج دے رہا ہے- 

تزئین حسن 

اتوار ١١ نومبر کی صبح جب چین میں رات ١١ بجے کا وقت ہو گا، دنیا کے دوسرے کونے سے ایک اوئیغور سورس نے  وہاتسیپ پر پیغم بھیجا کہ دو تین گھنٹے پہلے کاشغر میں  موجودغلام دستگیر نے وی چیٹ (چین میں کثرت سے استعمال ہونے والی سوشل میڈیا سروس) کے ذریعے کچھ دوستوں کو مطلع کیا ہے کہ مجھے چینی گرفتار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں- اگر مجھے کچھ ہو جائے تو میری آواز ارباب اختیار تک پہنچائیں-  
غلام دستگیر کی ایک وڈیو چند دنوں سے فیس بک پر وائرل ہے جس میں وہ بتا رہے ہیں کہ وہ لاہور کے رہائشی ہیں اور انکی اوئیغور بیوی کو چھینی حکومت نے نہ صرف گرفتار کر رکھا ہے بلکہ غلام دستگیر کو مختلف لالچ دیکر ان پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے کہ وہ اپنی بیگم کو طلاق دے دیں-  ویڈیو میں انکا یہ بھی کہنا تھا کہ انکے انکار پر انکی بیگم کے کچھ رشتے داروں، بہن بھائیوں کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے- اور انہیں کاروبار اور پیسے کی آفر دی جا رہی ہے کہ لیکر اپنی بیوی کو چھوڑ دو- وڈیو میں انھوں نے یہ بھی بتایا کہ قید خانے سے انکی بیگم کی وڈیو انہیں بھجوائی گئی ہے جس میں بیگم خود ان سے طلاق کا مطالبہ کر رہی ہیں- آج جس وقت چین میں منگل کی صبح ہو گی، اسی سورس نے مجھے غلام دستگیر کی مزید کچھ وڈیوز بھیجی ہیں جس میں وہ ایک چینی پولیس اسٹیشن میں موجود ہیں جو میں یہاں شئیر کر رہی ہوں کیونکہ غلام دستگیر کی اپیل انکے اپنے الفاظ میں موجود ہے-

چینی حکومت نا قابل یقین حرکتیں کر رہی ہے- یہ ایک نیا کھیل ہے جو چینی حکومت نے ایسے پاکستانیوں اور غیر چینی افراد کے ساتھ شروع کیا ہے جنکی بیویاں اوئیغور ہیں- کوئی ایک مہینہ پہلے میں نے کچھ اخبارات کی خبریں شئیر کی تھیں جنکے مطابق پاکستان کے کچھ تاجروں نے بیجنگ جا کر کسی سرکاری ادارے میں درخواست کی تھی کہ ہماری  بیویوں کو رہا کیا جائے-  اسکے بعد مجھے چین سے باہر مقیم ایک اوئیغور نسل کے بندے نے بتایا کہ چینی حکومت نے اوئیغور عورتوں کو بغیر کسی جرم اور مقدمہ گرفتار کرنے کے بعد اب ان کے غیر چینی شوہروں کو مختلف لالچ دیکر انہیں طلاق دینے پر مجبور کر رہے ہیں- 

ابھی ایک گھنٹے پہلے مجھے غلام دستگیر کے موبائل بند ہونے سے پہلے کی آخری ویڈیوز موصول ہوئیں جن میں وہ پاکستانیوں سے اپیل کر رہا ہے- یاد رہے دستگیر کے موبائل پر اتوار سے مسلسل بلاک کا میسج آ رہا ہے-

ہم غلام دستگیر کی مدد کیسے کر سکتے ہیں؟ فون اٹھائیں اور چینی سفارت خانے میں اپنا احتجاج نوٹ کروائیں اور اپنا تجربہ ہم سے کمنٹس میں شئیر کریں-  

پاکستان میں چینی سفارت خانے کا فون اور فیکس نمبر
0092-51-8496178
Fax: 0092-51-8738767

کینیڈا چینی سفارت خانے کا فون اور فیکس کونٹیکٹ 
613-789 3434 فون ext 232 
613 -789 1414 فیکس 
Email:consulate.can@gmail.com

امریکی چینی سفارت خانہ 



+1 202-495-2266

No comments:

Post a Comment