Tuesday, October 30, 2018

“خاتون اوّل امینہ اردوغان اور ثمینہ علوی”

کل رات ایک ترکی فیملی کے ساتھ استنبول ائرپورٹ کی اوپن سرمنی دیکھ رہا تھا، جس میں پاکستانی صدر ڈاکٹر عارف علوی اپنی اہلیہ سمیت ترکی کے صدر اور اہلیہ سمیت بیٹھے تھے۔
رجب طیب اردوغان کی اہلیہ امینہ اردوغان باحجاب ایک سیکولر ترکی کی ترجمانی کر رہی تھی جب کہ پاس بیٹھی پاکستانی صدر کی اہلیہ ثمینہ علوی بے حجاب اسلامی جمہوریہ پاکستان کی۔
جوں ہی ڈاکٹر علوی کی اہلیہ کی تصویر سامنے آئی تو میرے کولیگ کے وائف نے پہلا سوال داغا جس نے مجھے شرم سے پانی پانی کیا کہ پاکستان کا صدر مسلمان ہے ؟
مجھے سوال سے اندازہ ہوا کہ اسکی مقصد کیا ہے وہ کیوں پوچھ رہی ہے کہ پاکستان کا صدر مسلمان ہے اور مجھے کیا کہنا چاہ رہی ہے میں نے مجبوراً اہ بھرتے ہوئے کہا جی مسلمان ہے۔
لیکن !
پھر آخر تک دل ہی دل میں یہی دعا کرتا رہا کہ یا اللہ کمیر ہ مین دوبارہ پاکستانی صدر کی اہلیہ ثمینہ علوی کی تصویر نا دیکھائے جو اسلامی جمہوریہ پاکستان کی نمائندگی کر رہی تھی۔
یہ تجربہ پہلی بار ہوا کہ ان نام نہاد لبرلز کی وجہ سے شرم محسوس کر رہا تھا اور ہزار اختلاف کے باوجود یہ آرزو کر رہا تھا کہ کاش! خاتون اوّل امینہ اردوغان کے بغل میں خاتون اوّل بشری بی بی بیٹھی ہوتیں۔
عالم خان_ ترکی
_______________
(٣٠/١٠/٢٠١٨)

No comments:

Post a Comment