Tuesday, September 4, 2018

چینی مسلمانوں کی نسل کشی کو روکنے کے لئے ہم کیا کر سکتے ہیں؟


Image may contain: 1 person, standing
تزئین حسن

اقوام متحدہ کی نسل کشی Genocide کی تعریف کے مطابق کسی قوم کو اسکے مذہب اور ثقافت پر عمل پیرا ہونے سے روکنا اسکی نسل کشی کے زمرے میں آتا ہے، خصوصاً نوجوان نسل کی اس طرح برین واشنگ کہ وہ اپنی ثقافت اور مذھبی تعلیمات کو بھول جائے، ١٩٤٨ کے روم چارٹر کے مطابق نسل کشی ہے- 

تزئین حسن

پہلا قدم جو ہم اٹھا سکتے ہیں وہ اس مسئلے کے بارے میں اپنے ارد گرد کے مسلمانوں اور غیر مسلموں کو آگاہی دینے کا کر سکتے ہیں اور اسکے لئے ہمیں خود اس مسئلے کے بارے میں مستند ذرائع سے معلومات حاصل کرنی ہوگی- یہ فیس بک پیج اسی لئے بنایا گیا ہے- ہماری کوشش ہوگی کے اس پیج پر ویغور مسلمانوں کے بارے میں تمام معلومات اکٹھی کر سکیں- اور ان سے رابطے کی بھی کوشش کریں-

دوسرا قدم ہم یہ اٹھا سکتے ہیں کہ اپنے اپنے ملکوں کے چینی سفارت خانے اور کونسلیٹ میں فون کر کہ اپنا احتجاج ریکارڈ کروائیں- یہ کام ای میل کے ذریعے بھی کیا جا سکتا ہے- جو زبان آپ بولتے ہیں، سمجھتے ہیں اسی زبان میں یہ کام کیا جا سکتا ہے-

اسکے علاوہ اپنے ممالک کی وزارت خارجہ کو بھی فون کر کہ یا ای میل کر کہ اس معاملے میں چینی حکومت پر دباؤ ڈالنے اور احتجاج ریکارڈ کروانے کا مطالبہ کر سکتے ہیں-

٢٠١٤ میں امریکی کانگریس میں چینی مسلمانوں پر رمضان کے روزوں پر پابندی کے خلاف ایک قرار داد منظور ہو چکی ہے- ہم امریکی سفارت خانے فون کر کہ اپنا احتجاج ریکارڈ کروا سکتے ہیں-

اپنے ملکوں میں موجود چینی سفارت خانوں اور کونسلیٹ میں پر امن طریقے سے جمع ہو ر بھی احتجاج ریکارڈ کروایا جا سکتا ہے-

اسکے علاوہ سوشل میڈیا پر چینی مسلمانوں سے رابطے کی کوشش کریں- میری ذاتی اطلاعات کے مطابق چین نے کچھ علاقوں میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل کر رکھی ہے-

یاد رکھیں سب سے بڑی ذمہ داری خود باخبر ہونا ہے اور اپنے ارد گرد کے لوگوں کو ان مسلمانوں کی حالت زار سے 
آگاہی دینا ہے-

غلام دستگیر نامی پاکستانی جو اپنی اوئیغور بیوی کو چھڑانے کاشغر گیا تھا اتوار کی رات گرفتار کر لیا گیا ہے- موبائل بند ہونے سے پہلے اسکی آخری وڈیو

میں

اب اسکا موبائل بلاک کا میسج دے رہا ہے-

پاکستانی چینی سفارت خانے کا فون اور فیکس نمبر
0092-51-8496178
Fax: 0092-51-8738767

کینیڈا چینی سفارت خانے کا فون اور فیکس کونٹیکٹ 
613-789 3434 فون ext 232 
613 -789 1414 فیکس 
Email:consulate.can@gmail.com

امریکی چینی سفارت خانہ 

+1 202-495-2266

1 comment: