Monday, November 27, 2017

ایک ہینڈ پمپ لگوایئے اور اپنے اور اپنے ماں باپ کے لئے صدقۂ جاریہ کا سبب بن جایئے

  
ایک ہینڈ پمپ لگوایئے اور اپنے اور اپنے ماں باپ کے لئے صدقۂ جاریہ کا سبب بن جایئے

تزئین حسن 

ایک ہینڈ پمپ کی تعمیر پر 12 سے 25 ہزار پاکستانی روپے کا خرچ آتا ہے اور اس سے پانچ سے چھ روہنگیا خاندانوں کی پانی کی ضروریات پوری ہو سکتی ہیں. آگے بڑھیے مشکلات کا شکار اپنے بھائیوں کی مشکلات دور کریں الله آپکی مشکلات دور کرے گا.
   
(دلیل کے لئے خصوصی انٹرویو)

محمد ناصرالدین سے میں نے روہنگیا پناہ گزینوں کی امداد پر ایک فیچرکے سلسلے میں فیسبک کے ذریعے رابطہ کیا تو وہ بنگلہ دیش اور برما کے سرحدی شہر کاکس بازار میں روہنگیا پناہ گزینوں کے درمیان موجود تھے. میں بات چیت کے دوران ہجوم کا شور سن سکتی تھی. انکا کہنا تھا کہ اگر میں پناہ گزینوں سے ویڈیو چیٹ کرنا چاہوں تو کر سکتی ہوں. 

وہ اپنے والد  الحاج شمس الحق کے نام پر قائم ایک امدادی فاؤنڈیشن چلا رہے ہیں. اپنے کام سے متعلق انہوں نے بتایا کہ انکی تنظیم پناہ گزینوں کے لئے ٹوئلیٹس، نہانے کے لئے باتھ روم، مساجد، اور بچوں کے لئے مکتب قائم کرنے کے علاوہ انکی پانی کی ضروریات پوری کرنے کے لئے ہینڈ پمپ لگا رہی ہے. اسکے علاوہ حال ہی میں انھوں نے روہنگیا بچوں کی تفریح کے لئے ایک فن پارک بھی قائم کیا. (ویڈیو اوپر دیکھی جا سکتی ہے) 



میرا ان سے سوال تھا کہ ایک  واٹر پمپ کی تعمیر میں کتنا خرچ آتا ہے؟ اور یہ کتنے خاندانوں کی ضروریات پوری کر سکتا ہے؟ انکا جواب تھا کے ایک واٹر پمپ پر 120 سے ایک 250 امریکی ڈالر کا خرچ آتا ہے اور ایک پمپ پانچ سے چھ خاندانوں کی پانی کی ضروریات پورا کر سکتا ہے. یہ پاکستانی کوئی 12000 (سو فٹ سے کم گہرے) سے 25000 (دو سو فٹ سے کم گہرے) کی رقم بنتی ہے. بیس افراد کی ضروریات پوری کرنے کے لئے ایک ٹوائیلیٹ 110 امریکی ڈالر میں تعمیر ہوتا ہے.  

ناصر الدین کا کہنا ہے کہ ہم 28 واٹرپمپ، 40 ٹوئیلیٹس اور نہانے کے لئے 38 باتھ روم تعمیر کر چکے ہیں. اسکے علاوہ تنظیم کی جانب سے نو مساجد، بچوں کے لئے نو مکتب، آٹھ فائر فائٹنگ سسٹم، اور ایک فن پارک بھی تعمیر کیا گیا ہے. یاد رہے یہ سب بنیادی انسانی ضروریات ہیں. اسکے علاوہ تنظیم مساجد کے اماموں، مکتب میں ٹیچرز، فن پارک، اور روہنگیا کیمپ میں 40 افراد کو تنخواہیں بھی ادا کرتی ہے.

کبھی باتھ روم میں پانی ختم ہو جائے یا پانی کی موٹر خراب ہو جائے تو ہمارا کیا حال ہوتا ہے؟ موڈ سے لیکر دن تک پانی کی موٹر کے ساتھ خراب ہو جاتا ہے. ہم میں سے کوئی ہے جو امریکہ، کینیڈا، برطانیہ، سعودی عرب، متحدہ عرب امارت، قطر، بحرین، آسٹریلیا، یا نیوزی لینڈ  سے اتنی رقم خرچ کر کے اپنے یا اپنے ماں باپ کے لئے صدقۂ جاریہ کا سبب بن سکے. اپنی زندگی کی مشکلات کو دور کرنے کے لئے، الله کو خوش کرنے کے لئے، مرنے کے بعد جب کچھ کام نہ آئے گا مسلسل ثواب  حاصل کرنے کے لئے اپنے جیسے انسانوں کی مشکلات کو دور کرنے کی کوشش کرے. 

چھ لاکھ  پناہ گزین اور فی خاندان چھ افراد کے حساب سے وہاں کم از کم ایک لاکھ خاندان ہیں اور ہر پانچ خاندانوں کے لئے ایک ہینڈ پمپ کی صورت میں کم از کم بیس ہزار ہینڈ پمپس کی ضرورت ہے. کیا پوری مسلم دنیا میں بیس ہزار ایسے مخیر افراد ہیں جو سوشل میڈیا پر اس پوسٹ کو پڑھ کر اس کار خیر میں حصّہ لی سکیں. الله کا وعدہ ہے کہ آپ ایک روپیہ خرچ کریں وہ آپکو سات سو گنا بڑھا کر دی گا، آپکی عمر میں اضافہ کرے گا، آپکے والدین اور بچوں کے لئے آسانیاں لیکر آئے گا، آپکو آنے والی مشکلات سے بچائے گا اور جس چیز کا ہمیں سب سے آخر میں خیال آتا ہے کہ جہنم کے عذاب سے بچائے گا.  


نوٹ ناصر الدین سے (انگریزی میں) انکے فیس بک اکاؤنٹ کے ذریعے رابطہ کیا جا سکتا ہے وہاں انکی بنائی ہی لاتعداد unedited ویڈیوز بھی موجود اور روہنگیا پناہ گزینوں سے ویڈیو چیٹ بھی ممکن ہے (زبان کا مسئلہ نہ ہوتو)

ناصرالدین کا کہنا ہے کے رقم پاکستان کے بجائے کسی اور ملک سے بھجوائی جائے کیونکہ بنگلادیشی حکومت پاکستان سے آنے والی امداد کو شک کی نظر سے دیکھتی ہے. یہی نہیں پچھلے مہینے بنگلادیشی حکومت نے بہت سی اسلامی امدادی تنظیموں پر پابندی لگا دی. ناصر الدین کا کہنا ہے کہ  بنگلادیشی حکومت کو ان تنظیموں کے حجاب، قران، تقسیم کرنے اور مساجد قائم کرنے پر اعتراض تھا. 

Nasiruddin  email: microbangla@yahoo.com or shamsulhoquefoundation@gmail.com
phone: +88-01819385938

No comments:

Post a Comment